جمعرات, اپریل 16, 2026

DIPLOMATIC AFFAIRS

  • ہوم
  • سفارت کاری
    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک، معاشی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک، معاشی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق

    انڈونیشیا کے صدر کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش

    انڈونیشیا کے صدر کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش

    Trending Tags

    • Nintendo Switch
    • CES 2017
    • Playstation 4 Pro
    • Mark Zuckerberg
  • معیشت
    پاکستان نے معیشت اور امن کے حوالے سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک سروے

    پاکستان نے معیشت اور امن کے حوالے سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک سروے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ

    آئی ایم ایف نے مالی استحکام کےلیے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا

    آئی ایم ایف نے مالی استحکام کےلیے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا

  • ماحولیات
  • سیکورٹی
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • آسیان
  • یورپی یونین
  • ایس سی او
  • مزید
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • کھیل
    • انٹرویوز
    • ثقافت

      Trending Tags

      • Golden Globes
      • Game of Thrones
      • MotoGP 2017
      • eSports
      • Fashion Week
No Result
View All Result

Home خبریں

معیشت مستحکم، پولیس اور عدلیہ میں کرپشن ٹاپ پر ہے: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سروے

newsdesk by newsdesk
دسمبر 9, 2025
in خبریں
0
معیشت مستحکم، پولیس اور عدلیہ میں کرپشن ٹاپ پر ہے: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سروے
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on XShare on Whatsapp

اسلام آباد: ملک بھر میں پولیس، ٹینڈر و پروکیورمنٹ اور عدلیہ کو سب سے زیادہ کرپٹ شعبوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جبکہ بھاری اکثریت کے مطابق صوبائی حکومتیں مقامی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ کرپٹ ہیں۔ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) کی جانب سے جاری کردہ نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے (این سی پی ایس) 2025 کے مطابق 77 فیصد شرکا کرپشن روکنے کی سرکاری کوششوں سے مطمئن نہیں۔

صوبائی سطح پر عدم اطمینان بلوچستان میں 80 فیصد، پنجاب میں 78 فیصد اور سندھ و خیبر پختونخوا میں 75 فیصد رہا۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ ملک بھر کے 66 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں ایسی کوئی صورتحال پیش نہیں آئی جس میں انہیں رشوت دینا پڑی ہو۔معاشی لحاظ سے 57 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ اُن کی قوتِ خرید گزشتہ 12 ماہ کے دوران کم ہوئی جبکہ 43 فیصد کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔اس کے باوجود، 58 فیصد (40 فیصد جزوی، 18 فیصد کُلی) شہریوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام اور ایف اے ٹی ایف سے انخلا کے ذریعے معیشت کو مستحکم کیا۔سیاسی فنڈنگ میں اصلاحات کیلئے عوامی رائے بہت مضبوط ہے کیونکہ 42 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کو کاروباری اداروں کی جانب سے فنڈنگ مکمل طور پر ممنوع ہو، جبکہ 41 فیصد چاہتے ہیں کہ اسے منظم کیا جائے، جس سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 83 فیصد کی طلب بنتی ہے۔ سرکاری اشتہارات کے حوالے سے بن چکے معمول کے برعکس، 55 شہری چاہتے ہیں کہ سرکاری اسشتہارات میں سیاسی جماعتوں کے ناموں اور پارٹی قیادت کی تصاویر کا استعمال ممنوع ہونا چاہیے۔

22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران کیے گئے اس سروے میں بتایا گیا کہ عوام صوبائی حکومتوں کو مقامی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ کرپٹ سمجھتے ہیں۔ 59 فیصد افراد نے صوبائی حکومتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، جو پنجاب کے معاملے میں سب سے زیادہ یعنی 70 فیصد تھا۔ احتساب کے اداروں پر ایک سخت عدم اعتماد بھی سامنے آیا، جہاں 78 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ نیب اور ایف آئی اے جیسے اینٹی کرپشن اداروں کا خود احتساب ہو۔ بنیادی وجوہات میں تحقیقات میں شفافیت کی کمی (35 فیصد)، آزادانہ نگرانی کا فقدان (33 فیصد) اور سیاسی انتقام کا تاثر (32 فیصد) شامل ہیں۔قومی سطح پر 24 فیصد شرکا نے پولیس کو سب سے زیادہ کرپٹ شعبہ قرار دیا، اس کے بعد ٹینڈر و پروکیورمنٹ 16 فیصد اور عدلیہ 14 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

پنجاب میں پولیس کرپشن کے بارے میں سب سے خراب تاثر رپورٹ کیا گیا جو 34 فیصد تھا، جبکہ بلوچستان 22 فیصد، سندھ 21 فیصد اور خیبر پختونخوا میں یہ شرح 20 فیصد رہی۔ پروکیورمنٹ کے معاملے میں بلوچستان میں سب سے زیادہ تشویش پائی گئی جس کی شرح 23 فیصد رہی، اس کے بعد خیبر پختونخوا 18 فیصد، سندھ 14 فیصد اور پنجاب 9 فیصد پر رہے۔ عدلیہ میں کرپشن کے بارے میں عوامی تاثر خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 18 فیصد اور پنجاب میں 17فیصد تھا، جبکہ سندھ اور بلوچستان دونوں میں یہ شرح 12 فیصد رہی۔ منفی تاثر کے باوجود 66 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں سرکاری خدمات کیلئے ذاتی حیثیت میں رشوت نہیں دینا پڑی۔سندھ میں رشوت کا تجربہ سب سے زیادہ 46 فیصد رپورٹ ہوا، اس کے بعد پنجاب 39 فیصد، بلوچستان 31 فیصد اور خیبر پختونخوا 20 فیصد پر رہے۔ پاکستانیوں نے کرپشن بڑھنے کی 3 بڑی وجوہات بتائیں: احتساب کا فقدان (15فیصد)، شفافیت اور معلومات تک رسائی کی کمی (15فیصد) اور کرپشن کے کیسز کے فیصلوں میں تاخیر (14 فیصد)۔ صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹس کو وسیع پیمانے پر غیر موثر سمجھا جاتا ہے۔ 33 فیصد نے انہیں بالکل غیر موثر جبکہ 34 فیصد نے کم موثر قرار دیا۔سندھ (39 فیصد) اور پنجاب (37 فیصد) میں یہ تاثر سب سے زیادہ تھا۔ 67 فیصد افراد کی رائے تھی کہ صحت کے شعبے میں کرپشن لوگوں کی زندگیوں پر شدید اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسپتالوں میں کرپشن کو سب سے زیادہ 38 فیصد کے ساتھ رپورٹ کیا گیا، اس کے بعد ڈاکٹروں میں 23 فیصد اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں 21 فیصد کرپشن بتائی گئی۔ صوبائی سطح پر اسپتالوں میں کرپشن کا تاثر سندھ میں سب سے زیادہ 49 فیصد، خیبر پختونخوا 46 فیصد، بلوچستان 32 فیصد اور پنجاب میں 26 فیصد رہا۔ڈاکٹروں میں کرپشن کے تاثر میں بلوچستان 35 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ فارماسیوٹیکل کرپشن کے تصور میں پنجاب 30 فیصد کے ساتھ آگے رہا۔ صحت کے شعبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے 23 فیصد لوگ فارما کمیشنز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، 20 فیصد سرکاری ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر پابندی چاہتے ہیں، جبکہ 16 فیصد مضبوط ضابطوں (ریگولیشن) کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ ٹی آئی پی کے مطابق 70 فیصد کرپشن کی اطلاع دینے (کرپشن رپورٹنگ میکنزم) کے میکانزم سے واقف ہی نہیں۔ جو 30 فیصد واقف ہیں ان میں سے بھی صرف 43 فیصد نے شاید ہی کبھی کسی واقعے کی رپورٹ کی ہو۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نام ظاہر نہ کرنے کی ضمانت (38 فیصد) اور انعامات (37 فیصد) لوگوں کو کرپشن کی اطلاع دینے کی طرف زیادہ مائل کرسکتے ہیں۔ چیریٹی نگرانی کے حوالے سے 51 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ ٹیکس سے مستثنیٰ این جی اوز، ٹرسٹس، اسپتال اور تعلیمی اداروں کو فیس وصولی نہیں کرنا چاہیے، جبکہ 53 فیصد چاہتے ہیں کہ یہ ادارے اپنے ڈونرز اور عطیات کی رقم عوام کے سامنے ظاہر کریں۔ صوبوں میں سروے سے معلوم ہوا کہ رشوت کے سب سے زیادہ واقعات سندھ میں سامنے آئے جہاں 46 فیصد افراد نے عوامی خدمات حاصل کرنے کیلئے رشوت دینے کا اعتراف کیا۔ اس کے بعد پنجاب 39 فیصد، بلوچستان 31 فیصد اور خیبر پختونخوا میں یہ شرح 2 فیصد رہی۔

Tags: پاکستان
Previous Post

امریکا کی سفری پابندی 19سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کی تیاری

Next Post

آئی ایم ایف نے مالی استحکام کےلیے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا

newsdesk

newsdesk

Next Post
آئی ایم ایف نے مالی استحکام کےلیے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا

آئی ایم ایف نے مالی استحکام کےلیے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
لڑکیوں کو کرکٹ کے ذریعے مضبوط بنانے کا آسٹریلین ہائی کمیشن کا اقدام

لڑکیوں کو کرکٹ کے ذریعے مضبوط بنانے کا آسٹریلین ہائی کمیشن کا اقدام

نومبر 26, 2025
مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردارکشتیوں پر امریکی حملہ، 8 افراد ہلاک

مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردارکشتیوں پر امریکی حملہ، 8 افراد ہلاک

دسمبر 16, 2025
جاپان میں شدید زلزلہ، شدت 6.5 ریکارڈ

جاپان میں شدید زلزلہ، شدت 6.5 ریکارڈ

دسمبر 11, 2025
پاکستان میں کیمیکلز کے محفوظ استعمال کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز

پاکستان میں کیمیکلز کے محفوظ استعمال کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز

دسمبر 10, 2025
لڑکیوں کو کرکٹ کے ذریعے مضبوط بنانے کا آسٹریلین ہائی کمیشن کا اقدام

لڑکیوں کو کرکٹ کے ذریعے مضبوط بنانے کا آسٹریلین ہائی کمیشن کا اقدام

0
دنیا میں ہر 10 منٹ بعد ایک عورت اپنے ہی رشتے دار کے ہاتھوں قتل ہوتی ہے: اقوامِ متحدہ

دنیا میں ہر 10 منٹ بعد ایک عورت اپنے ہی رشتے دار کے ہاتھوں قتل ہوتی ہے: اقوامِ متحدہ

0
افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی تک سرحد بند رہیگی: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی تک سرحد بند رہیگی: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

0
امریکا کی سفری پابندی 19سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کی تیاری

امریکا کی سفری پابندی 19سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کی تیاری

0
نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

جنوری 1, 2026
پاکستان نے معیشت اور امن کے حوالے سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک سروے

پاکستان نے معیشت اور امن کے حوالے سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک سروے

جنوری 1, 2026
جنیوا میں نئے سال کی تقریب کے دوران دھماکا،10 افراد ہلاک متعدد زخمی

جنیوا میں نئے سال کی تقریب کے دوران دھماکا،10 افراد ہلاک متعدد زخمی

جنوری 1, 2026
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک، معاشی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک، معاشی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق

دسمبر 31, 2025

Recent News

Diplomatic Affairs

ڈپلومیٹک افیئرز پاکستان پر خصوصی توجہ کے ساتھ سفارتی خبریں، خارجہ تعلقات کی تازہ معلومات اور بین الاقوامی امور کی بروقت کوریج فراہم کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

ہمیں لکھیں: diplomaticaffairspk@gmail.com

Browse by Category

  • آب و ہوا
  • خبریں
  • دنیا
  • سفارت کاری
  • سیکورٹی
  • کھیل
  • معیشت

Recent News

نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

جنوری 1, 2026
پاکستان نے معیشت اور امن کے حوالے سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک سروے

پاکستان نے معیشت اور امن کے حوالے سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک سروے

جنوری 1, 2026
  • دنیا
  • سفارت کاری
  • سیکورٹی
  • معیشت

Copyright © 2025 Diplomatic News

No Result
View All Result
  • ہوم
  • سفارت کاری
  • معیشت
  • ماحولیات
  • سیکورٹی
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • آسیان
  • یورپی یونین
  • ایس سی او
  • مزید
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • کھیل
    • انٹرویوز
    • ثقافت

Copyright © 2025 Diplomatic News